بھٹکل:25؍اگست (ایس اؤ نیوز)بھٹکل ویلفئیر اسپتال اور ہیلتھ کئیر اے آر ایم سی آئی وی ایف منگلورو کے اشتراک سے ویلفئیر اسپتال میں25اگست 2019بروز اتوار کو بے اولاد جوڑوں کے لئے بانجھ پن سے نجات مفت کیمپ کا انعقاد کیاگیا ۔
کیمپ میں جدید مشینوں کے ذریعے شادی شدہ جوڑوں کی جانچ کی گئی ۔ڈاکٹروں نے انہیں مفید صلاح ومشوروں سے نوازا۔ کیمپ میں تعلقہ کے مختلف مقامات سے قریب 100سے زائد شادی شدہ جوڑے شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر گورؤگجراتی، ڈاکٹر سوشان منی سمیت ماہر ڈاکٹرس نے اپنی خدمات انجام دیں۔